Posts

What is quarantine | قرنطینہ کیا ہے؟

Image
قرنطینہ کیا ہے؟ دنیا میں جب انسان نے سفر کے سمندری ذریعے ایجاد کر لئے۔ بحری جہاز بنائے اور براعظم براعظموں سے رابطے میں آ گئے۔ یہ بحری رابطے ایک خطے کی بیماریاں دوسرے خطوں تک پہنچانے لگے۔ یورپ میں طاعون پھیلا تو اس نے ایشیا اور افریقہ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹی بی آئی تو یہ بحرِ اوقیانوس تک پوری دنیا میں لاشیں بچھاتی چلی گئی۔ چیچک، خناق، کالی کھانسی اور خسرہ آیا تو یہ بھی چند ماہ میں پوری دنیا میں پھیل گیا انسان نے ان اموات سے سیکھا کہ ہر شخص کو فوری طور پر اپنے شہر، اپنے ملک میں داخل نہ ہونے دیں چنانچہ سمندروں کے کنارے احاطے بنا دئے گئے اور بحری جہازوں سے اترنے والے لوگوں اور عملے کے لئے 40 دن ان احاطوں میں رہنا لازم قرار دے دیا گیا، یہ 40 دن کیوں؟  انسان نے تجربوں سے سیکھا کہ ہمارے جسم میں چالیس دن بعد ہرچیز تبدیل ہو جاتی ہے صرف انسان کے دماغ، دل اور آنکھوں کے خلئے مستقل ہوتے ہیں یہ نئے نہیں بنتے باقی سارا جسم خود کو بناتا اور توڑتا رہتا ہے۔ یہ شکست وریخت زیادہ سے زیادہ چالیس دن میں مکمل ہو جاتی ہے چنانچہ اگر انسان کے جسم میں کوئی بیماری موجود ہے تو یہ چالیس دن میں...

Novel Corona Virus Treatment and Natural Remedies :نوول کرونا وائرس سے حفظِ ماتقدم اور قدرتی علاج:۔

Image
نوول کرونا وائرس سے حفظِ ماتقدم اور قدرتی علاج:۔ ۔1. روزانہ صبح و شام خالی پیٹ نصف چھوٹی چمچ کلونجی چبا کر کھا لیں یا دو چٹکی دھماسہ سفوف اور دو چٹکی کلونجی کا ہلکی آگ پر قہوہ بنا کر نیم گرم پی لیں۔ ۔2. روزانہ ناشتے سے پندرہ منٹ پہلے لہسن کا ایک جوا چھیل اور کتر کر پانی کیساتھ پھانکیں اوردرمیانے سائز کا نصف پیاز کتر کر ہلکا نمک لگا کر چبا کر کھا لیں۔ تقریباً 20-15 منٹ پانی نہ پئیں۔ کرونا سے بھی حفاظت رہےگی اور ساتھ ساتھ دیگر امراض سے بھی نجات ہو گی۔ ۔3. سعالین، سُرفی کول یا درجِ ذیل گولی دن میں دو بار بعد غذا منہ میں رکھ کر چوستے رہیں: ملٹھی، 150گرام، سونف 150گرام، دارچینی 50گرام، گھریلو نمک 100گرام، ہلدی 50گرام، گل بنفشہ 100گرام، پودینہ خشک 100گرام، منقیٰ 100گرام پاؤڈر کر کے بڑے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ۔4. قوتِ مدافعت کیلئے تین کھجور ، تین انجیر ، ایک چٹکی کلونجی، دس دانے کشمش، صبح نہار منہ چبا کر کھائیں اور بعد میں نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پی لیں۔ ۔5. روزانہ صبح و شام، ہومیو Arsenic 30 کے دس قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر لیں یا طبی دوا کشتہ سنکھ، چنے کے برابر مقدار م...

Corona Virus Prevention Precautions کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر:۔

Image
کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر:۔ کورونا کی وبائی بیماری سے بچنے کیلئے درجِ ذیل احتیاط اور پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ ۔1۔ جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزر) کیلئے 200 ملی لیٹر عرق گلاب یا سادہ پانی میں 100 ملی لیٹر سپرٹ اور 10 ملی لیٹر ڈیٹول اور دو چٹکی نمک ڈال کر آہستہ آہستہ پانچ منٹ ہلائیں۔ کسی بھی ڈراپر یا سپرے والی بوتل میں یہ محلول ڈال کر بار بار اپنے ہاتھوں، چہرے اور گردن پر استعمال میں لائیں۔ ۔2. دروازوں، کھڑکیوں، کار کے ہینڈل اور چھونے والے دیگر مقامات اور اشیاء پر بار بار جراثیم کش محلول سپرے کرتے رہیں۔ ۔3۔. کھانے سے قبل، کھانسنے اور چھینکنے کے بعد، منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے کے بعد، ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد،عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈلز یا دروازوں کی نابز، کار کے دروازوں اور سٹیرنگ وغیرہ کو چھونے کے بعد، ہاتھوں پر جراثیم کُش محلول (سینی ٹائزر) لگائیں یا صابن سے دھو لیں۔ ۔4. آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں، ہاتھوں پر موجود نادیدہ وائرس جسم کے اندر جاسکتے ہیں۔ عمده شخصی اور ماحولیاتی حفظان صحت کا اہتمام کریں۔ ۔5. کھانسی اور فلو میں مبتلا لوگ لازمی ماسک...

Diagnose and Treatment of new Corona Virus نئے کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟

Image
نئے کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟ چینی محکمہ صحت نے دسمبر 2019ء میں ظاہر ہونے والے کورونا وائرس کا جینیاتی ڈرافٹ معلوم کرکے اسے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اب تک اس کی کوئی اینٹی وائرل دوا یا ویکسین سامنے نہیں آسکی ہے، کیونکہ نیا وائرس سامنے آیا ہے اور ماہرین اس کی ظاہری علامات سے ہی اس کا علاج کررہے ہیں۔ اگرچہ چین کا دعویٰ ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی 2 فیصد تعداد ہی ہلاک ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں البتہ ضرورت صرف احتیاط کی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلوپیتھی دنیا کا جدید ترین علم ہے۔ جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے اس پیشے کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ لیکن ایلوپیتھی دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹس کے ایلوپیتھی ماہرین خود بھی معترف ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز کئی مروج دواؤں کو مہلک قرار دے کر ان پر پابندی لگتی رہتی ہے۔ دوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ اب ایلوپیتھی ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ سرجری اور چند بیماریوں یا جسمانی مسائل کے حل کے علاوہ پیچیدہ بیماریوں کو یہ انڈسٹری کبھی ٹھیک نہیں ہونے دیتی اور ایک بیماری کا علاج کراؤ تو پتہ چلتا پہلے والی ابھی...

Coronavirus Transfer method and incubation period

Image
منتقلی کا طریقہ اور انکیوبیشن مدت:۔   نوول کرونا وائرس کی منتقلی تنفسی قطروں کے ذریعے ہوتی ہے۔ بات چیت کے دوران، کھانسنے یا چھینکنے سے یہ تقریباً ایک تا دو میڑ تک پہنچ کر تندرست انسان کی حساس لعابی جھلی میں داخل ہو کراسے بھی یہ مریض بنا دیتا ہے۔  متاثرہ مریض کے قطرات کسی چیز پر جمع ہو جائیں اور پھر تندرست آدمی کے ہاتھ اس متعلقہ چیز پر ٹچ ہو جائیں، اور وہ ہاتھ پھر منہ،ناک،آنکھ یا دیگر اعضاء کی لعابی جھلی سے مس ہو تو دوسرا انسان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو جاتا ہے۔ یہ ناک، منہ یا آنکھوں کے ذریعے بھی انسانی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کی انکیوبیشن مدت 1تا 12.5ایام پر محیط ہے، مگر یہ 14ایام تک طویل ہو سکتا ہے۔

Early symptoms of the new corona virus?

Image
نئے کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ؟ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے 2 سے 14 روز کے اندر جو علامات نمودار ہوسکتی ہیں۔ ان میں گلے کا درد، سانس لینے میں دشواری،خشک کھانسی، تیز بخار (بعض مریضوں کو بخار نہیں ہوتا)، بے چینی، شدید سر درد، آنکھوں کی جھلی کی سوزش، قلبی تکالیف اور شدید جسمانی تھکاوٹ شامل ہیں۔  بعض کیسز میں سنگین حالت ہو جاتی ہے۔ زائد العمر افراد یا ایسے افراد جن کے اندر کوئی بیماری پہلے سے موجود ہو ان کو شدید خطره ہوتا ہے کہ ان کی بیماری بگڑ کرسنگین صورت اختیار کر لے۔اگر بخار مسلسل ہے ، کھانسی جاری ہے اور سانس لینے میں دقت محسوس ہورہی ہے تو فوری طور پر اپنے معالج یا مرکزِ صحت سے رابطہ فرمائیں۔

How does the Coronavirus Attack?

Image
کورونا وائرس کیسے حملہ کرتا ہے؟ کورونا وائرس کی ذیلی اقسام میں سے انسانوں کیلئے چند ہلاکت خیز ہیں جن میں سیویئر ریسپریٹری سنڈروم (سارس) ، مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور ناول کورونا وائرس (کووِڈ۔ ۱۹) شامل ہیں۔ یہ وائرس سانس کی اوپری نالی پر حملہ کرتے ہوئے سانس کے نچلے نظام کو متاثر کرتا ہے اورجان لیوا نمونیا یا فلو کی وجہ بن جاتا ہے۔ اس سے قبل 2003ء میں سارس وائرس سے چین میں 774 افراد ہلاک اور 8000 متاثر ہوئے تھے۔ مرس اس سے بھی زیادہ ہولناک تھا۔