Posts

Showing posts from March, 2020

Novel Coronavirus in Urdu

Image
نوول کرونا وائرس کیا ہے؟ کورونا وائرس کی نصف درجن سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں۔ خوردبین میں دیکھنے سے اس نیم گول وائرس پر ایسے ابھار نظر آتے ہیں جو تاج یعنی کراؤن (Crown) جیسی شکل بناتے ہیں۔ لاطینی زبان میں تاج کو کرونا کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسے بھی ’’کورونا وائرس ‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس وائرس سے زیادہ تر خنزیر اور مرغیاں وغیرہ ہی متاثر  ہوتی ہیں، لیکن یہ اپنی شکل بدل کر انسانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔  1960ء کے عشرے میں کورونا وائرس کا نام دنیا نے سنا اور اب تک اس کی کئی تبدیل شدہ اقسام ( مجموعی طور پر 13) سامنے آچکی ہیں، جنہیں کورونا وائرس کا ہی نام دیا گیا ہے۔ تاہم ان اقسام میں سے سات انسانوں میں منتقل ہوکر انہیں متاثر کرسکتی ہیں۔ اس سال چین کے شہر ووہان میں دریافت ہونے والی وائرس کی نئی قسم کو کووِڈ۔ 19 کا نام  دیا گیا ہے۔