Coronavirus Transfer method and incubation period
منتقلی کا طریقہ اور انکیوبیشن مدت:۔
نوول
کرونا وائرس کی منتقلی تنفسی قطروں کے ذریعے ہوتی ہے۔ بات چیت کے دوران، کھانسنے
یا چھینکنے سے یہ تقریباً ایک تا دو میڑ تک پہنچ کر تندرست انسان کی حساس لعابی
جھلی میں داخل ہو کراسے بھی یہ مریض بنا دیتا ہے۔
متاثرہ مریض کے قطرات کسی چیز پر
جمع ہو جائیں اور پھر تندرست آدمی کے ہاتھ اس متعلقہ چیز پر ٹچ ہو جائیں، اور وہ
ہاتھ پھر منہ،ناک،آنکھ یا دیگر اعضاء کی لعابی جھلی سے مس ہو تو دوسرا انسان بھی
کورونا وائرس سے متاثر ہو جاتا ہے۔ یہ ناک، منہ یا آنکھوں کے ذریعے بھی انسانی جسم
میں داخل ہو سکتا ہے۔ اس کی انکیوبیشن مدت 1تا 12.5ایام پر محیط ہے، مگر یہ 14ایام
تک طویل ہو سکتا ہے۔

Comments
Post a Comment