Corona Virus Prevention Precautions کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر:۔


کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر:۔
کورونا کی وبائی بیماری سے بچنے کیلئے درجِ ذیل احتیاط اور پرہیز انتہائی ضروری ہے۔
۔1۔ جراثیم کش محلول (ہینڈ سینیٹائزر) کیلئے 200 ملی لیٹر عرق گلاب یا سادہ پانی میں 100 ملی لیٹر سپرٹ اور 10 ملی لیٹر ڈیٹول اور دو چٹکی نمک ڈال کر آہستہ آہستہ پانچ منٹ ہلائیں۔ کسی بھی ڈراپر یا سپرے والی بوتل میں یہ محلول ڈال کر بار بار اپنے ہاتھوں، چہرے اور گردن پر استعمال میں لائیں۔
۔2. دروازوں، کھڑکیوں، کار کے ہینڈل اور چھونے والے دیگر مقامات اور اشیاء پر بار بار جراثیم کش محلول سپرے کرتے رہیں۔
۔3۔. کھانے سے قبل، کھانسنے اور چھینکنے کے بعد، منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے کے بعد، ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد،عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈلز یا دروازوں کی نابز، کار کے دروازوں اور سٹیرنگ وغیرہ کو چھونے کے بعد، ہاتھوں پر جراثیم کُش محلول (سینی ٹائزر) لگائیں یا صابن سے دھو لیں۔

۔4. آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں، ہاتھوں پر موجود نادیدہ وائرس جسم کے اندر جاسکتے ہیں۔ عمده شخصی اور ماحولیاتی حفظان صحت کا اہتمام کریں۔
۔5. کھانسی اور فلو میں مبتلا لوگ لازمی ماسک پہنیں اور ماسک پہننے اور اتارنے کے بعد جراثیم کش صابن سے دوبارہ ہاتھ دھوئیں۔
۔6. تندرست لوگ بھی وائرس سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔ ماسک اور چہرے کے درمیان کوئی جھری کھلی نہ رہ جائے۔ ڈسپوزایبل ماسک کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ضروری ہے۔ بھیڑ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔
۔7. مرض کی علامات ظاہر ہو جائیں تو کام پر یا سکول میں جانےسے اجتناب برتیں اور فوری طور پر طبی مشاورت طلب کریں۔
۔8. دن میں دو تین بار نیم گرم نمکین پانی سے غرارے کریں اور ہاتھ، منہ اور پاؤں بھی دھوتے رہیں، نیم گرم پانی سے نہائیں، دھوپ کھائیں۔
۔9. اے سی کا استعمال بند کر دیں،جسم کو سردی سے بچائیں، پانی ابال کر نیم گرم پیئیں، بار بار بھاپ لیں۔
۔10. دن میں دو بار کلونجی، سنڈھ، پودینہ، دارچینی، ملٹھی، بنفشہ، عناب،چھوٹی الائچی، خاکسی کا قہوہ پئیں۔

پرہیز: ۔
جسم کے قدرتی حفاظتی نظام کو مضبوط رکھنے کیلئے درجِ ذیل پرہیز پر عمل کریں:۔
۔1. تمام بادی یا شدید ٹھنڈے مشروبات اور غذائیں(ٹھنڈا پانی، سوڈے کی بوتلیں، پیک شدہ جوسز، آئس کریم، وغیرہ)
۔2. تمام بیکری آئٹمز (سلانٹیاں، کُرکرے، چاکلیٹ، ٹافیاں، چپس، بسکٹ، ڈبل روٹی، وغیرہ)
۔3. تمام پیک شدہ بازاری مشروبات یا کھانے، فوڈ سپلی منٹس ، جنک فوڈز، الکحل، مائیکروویو اون میں تیار یا گرم کی گئی غذائی
۔4. تمام بادی تاثیر والی سبزیاں (پھول گوبھی، بھنڈی توری، آلو، مٹر، کھیرا، اچار، چٹنی، وغیرہ) اور لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، موبائل فون، وغیرہ کا استعمال


Comments

Popular posts from this blog

Early symptoms of the new corona virus?

Novel Corona Virus Treatment and Natural Remedies :نوول کرونا وائرس سے حفظِ ماتقدم اور قدرتی علاج:۔

How does the Coronavirus Attack?