Diagnose and Treatment of new Corona Virus نئے کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟


نئے کورونا وائرس کی تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟
چینی محکمہ صحت نے دسمبر 2019ء میں ظاہر ہونے والے کورونا وائرس کا جینیاتی ڈرافٹ معلوم کرکے اسے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اب تک اس کی کوئی اینٹی وائرل دوا یا ویکسین سامنے نہیں آسکی ہے، کیونکہ نیا وائرس سامنے آیا ہے اور ماہرین اس کی ظاہری علامات سے ہی اس کا علاج کررہے ہیں۔ اگرچہ چین کا دعویٰ ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی 2 فیصد تعداد ہی ہلاک ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں البتہ ضرورت صرف احتیاط کی ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلوپیتھی دنیا کا جدید ترین علم ہے۔ جدید میڈیکل ٹیکنالوجی سے اس پیشے کو چار چاند لگ گئے ہیں۔ لیکن ایلوپیتھی دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹس کے ایلوپیتھی ماہرین خود بھی معترف ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز کئی مروج دواؤں کو مہلک قرار دے کر ان پر پابندی لگتی رہتی ہے۔ دوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ اب ایلوپیتھی ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ سرجری اور چند بیماریوں یا جسمانی مسائل کے حل کے علاوہ پیچیدہ بیماریوں کو یہ انڈسٹری کبھی ٹھیک نہیں ہونے دیتی اور ایک بیماری کا علاج کراؤ تو پتہ چلتا پہلے والی ابھی ٹھیک نہیں ہوئی لیکن کوئی دوسری اور تیسری بیماری بھی لگ گئی ہے۔

اگر بیماری ایلوپیتھی طریقہ علاج سے ٹھیک نہیں ہو رہی تو سمجھ جائیں کہ آپ اس انڈسٹری کے گورکھ دھندے میں پھنس چکے ہیں۔ اب ڈاکٹر بدلنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا، کیونکہ سب ڈاکٹر ایلوپیتھی کے سے ہی علاج کریں گے اور نتیجہ صفر ہی رہے گا۔ پیسہ اور وقت ضائع کرنے کی بجائے طریقہ علاج تبدیل کر لینا بہتر رہتا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ صحت ( WHO) والے کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اگر ایلوپیتھک طریقہ کار ناکام ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ساری طب ناکام ہوگئی۔ دنیا میں دوسرے طریقہ کار بھی موجود ہیں۔ اگر یقین نہ آئے تو چائنیز سے سیکھ لیں، جو امریکیوں کو بھی سکھا رہے ہیں کہ انہوں نے کونسی جڑی بوٹیاں استعمال کر کےکرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا ہے۔
اگر کسی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ پوزیٹیو آجائے تو وہ اسے موت کا پروانہ سمجھنے کی بجائے، طبعیت انتہائی بگڑنے سے پہلے پہلے قدرتی طریقہ علاج کی طرف رجوع کریں۔ لیکن اگر آپ قدرتی طریقہ علاج کی طرف اس وقت آئیں گے جب مریض آخری سانسوں پر ہوگا، تو پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Comments

Popular posts from this blog

Early symptoms of the new corona virus?

Novel Corona Virus Treatment and Natural Remedies :نوول کرونا وائرس سے حفظِ ماتقدم اور قدرتی علاج:۔

How does the Coronavirus Attack?